27 مئی، 2016، 1:54 PM

ملا ہیبت اللہ کی تقرری میں پاکستان کا اہم کردار

ملا ہیبت اللہ کی تقرری میں پاکستان کا اہم کردار

افغانستان کے صوبہ قندھار کے پولیس سربراہ جنرل عبدالرازق نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے طالبان کے نئے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی تقرری میں اہم کردار ادا کیا ہے ،پاکستان اب بھی طالبان پر اپنا موثر اثر ورسوخ رکھتا ہے اور طالبان پاکستان کے بغیر فیصلے کرنے کے قابل نہیں جبکہ ملا ہیبت اللہ تمام طالبان کو متحد نہیں کرسکیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ قندھار کے پولیس سربراہ جنرل عبدالرازق نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے طالبان کے نئے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی تقرری میں اہم کردار ادا کیا ہے ،پاکستان اب بھی طالبان پر اپنا موثر اثر ورسوخ رکھتا ہے اور طالبان پاکستان کے بغیر فیصلے کرنے کے قابل نہیں جبکہ ملا ہیبت اللہ تمام طالبان کو متحد نہیں کرسکیں گے۔  اطلاعات کے مطابق افغان ٹی وی چینل " طلوع نیوز"  سے گفتگو میں جنرل عبدلرازق کا کہنا تھا کہ طالبان کے نئے سربراہ  کو پاکستان اور طالبان کے چند ارکان نے مقرر کیا، طالبان بظاہر امارات اسلامیہ کی تلاش میں ہےہے لیکن پردے کے پیچھے غیر ملکی عناصر ہیں جن میں روس ، پاکستان، ایران اور عرب ممالک شامل ہیں ،طالبان ان ممالک کے مفادات کیلئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے طالبان کو مذاکرات میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ اگر وہ اپنے سربراہ جیسا انجام نہیں چاہتے تو وہ امن عمل میں شامل ہو جائیں۔

News ID 1864311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha